ایک نیوز نیوز: عارف والامیں کچہری کے مین گیٹ کے باہر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا میں عدالت میں پیشی سے واپسی پر نا معلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی۔ صیل کچہری کے باہر صبح سویرے تاریخ پہ آنے والے تین افراد پہ مخالفین نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پہ جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق چک نمبر 339 ای بی کے رہائشی انتظار ولد اصغر،ابراہیم اور جبار ولد حیات تینوں افراد اپنی گاڑی پہ کچہری میں پیشی پہ آئے تھے کہ کچہری گیٹ کے قریب گھات لگائے مخالفین نے ان کی گاڑی پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی. فائرنگ کے نتیجہ میں انتظار ولد اصغر موقع پہ ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے دونوں افراد کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں ریسکیو ٹیم نے موقع سے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی کارروائی بھی جاری ہے۔ فائرنگ کا واقع درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
دوسری جانب لاہور نشتر کالونی کے علاقہ کاچھا ٹبہ گاؤں سے نوجوان کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 25 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد کی گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ 25 سالہ نوجوان کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی چھان بین جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد حراست میں لےلیا جائے گا۔