ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج چوتھے روز عمران خان کے دھماکے دار خطاب کیساتھ کامونکی سے شروع ہوگیا ہے لانگ مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچ گیا۔
عمران خان کاقافلہ مونکی سے موڑ ایمن آبادپہنچااور وہاں سے گوجرانوالہ پہنچ گیا۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی نئی حکمت عملی طے کرلی گئی۔ مارچ کے اگلے شیڈول سے سندھ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا گیا۔
چاروں صوبوں کی قیادت اور منتظمین کو جمعہ کی صبح روات یا اسلام آباد کے قریب پہنچنے کے احکامات دیدیے گئے۔
پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ آج کراچی سے براستہ حیدر آباد، حیدر آباد، سکھر، ملتان موٹروے سے اسلام آباد پہنچے گا۔
عوام کو زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کے لئے جی ٹی وی روڈ کے ملحقہ قصبوں، شہروں میں بھی لانگ مارچ کا مختصر قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج شام تک لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا جہاں عمران خان کے خطاب کیساتھ قیام ہوگا۔ اگلی منزل کل وزیر آباد ہوگی اور رات تک گجرات پہنچے گا۔
بدھ والے دن گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے دور دراز کے کچھ اضلاع کے قافلے اپنا سفر شروع کریں گے۔ جمعرات کو عمران خان جہلم یا گوجرخان میں لانگ مارچ کے ہمراہ قیام کرینگے۔
جمعرات کو ہی جنوبی پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے قافلے راولپنڈی کی جانب روانہ ہونگے۔ جمعہ کو روات سے راولپنڈی شہر پہنچ کر قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔
حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کی جھلکیاں:
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) October 31, 2022
Highlights of Day 3 of Haqeeqi Azaadi March
#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/CJIB0YNBBP
واضح رہے کہ چینل فائیو کی صدف نعیم نامی خاتون رپورٹر سادھوکی کے قریب پی ٹی آئی لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر سے نیچے اترتے ہوئے پھسل گئیں اور نیچے آگریں تھیں۔ جس کے بعد ٹرک کا ٹائر خاتون کے اوپر سے گزر گیا تھا۔ سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھیں۔
حادثہ کے بعد عمران خان کے لانگ مارچ کو فوری طور پر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا۔ عمران خان باہر آکر جائے حادثہ پر پہنچے اور فوری طور پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خاتون صحافی کے انتقال کے باعث آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں، اللہ تعالی لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔ کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع کریں گے۔