ایک نیوز نیوز: رحیم یار خان کی تحصیل روجھان کے علاقہ کچہ میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں راہگیر جاں بحق ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں راہگیر کو گولی لگ گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال شاہوالی منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہگیر دم توڑ گیا ۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-10-31/news-1667202363-2015.jpeg
پولیس کے مطابق راہگیر کی شناخت علی نواز سڈوانی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ راہگیر کو گولی ڈاکوں کی طرف سے فائرنگ سے لگی جس کی وجہ وہ جان کی بازی ہار گیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-31/news-1667201698-4200.mp4