انجلینا جولی کا ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی، فارسی نظم شئیرکر دی

Oct 31, 2022 | 12:32 PM

ایک نیوز نیوز: ہالی ووڈ سپر سٹارانجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر نظم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی۔ میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔

جس کے بعد ایران میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرے شروع ہو گئے۔

مزیدخبریں