ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 58 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے 89 پیسے پر بند ہوئی۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/9Imo431QCZ pic.twitter.com/I7K5pHr8yx
— SBP (@StateBank_Pak) October 31, 2022
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیھکنے میں آیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 47 پیسے پر بند ہوئی تھی۔