ایک نیوز نیوز: کمپیوٹر ہارڈویئر میں تو تبدیلی بہت تیزی سے ہو رہی ہے، لیکن ماؤس میں بہت کم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک کمپنی نے ایسا وائرلیس اوریگامی ماؤس تیار کیا ہے جو اوریگامی انداز میں کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ اس ماوس کو ضرورت کے وقت کھول کر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کام مکمل ہونے پر موٹے کاغذ کی طرح ہموار کر کے رکھا جا سکتا ہے۔
پھیلنے اور سکڑنے والے ماؤس تو موجود ہیں، لیکن ایئر زیروماؤس کھل کر ایک مکمل ماؤس بن جاتا ہے اور بلیوٹوتھ کی وجہ سے تیز رفتار انداز میں کام کرتا ہے۔
بج عمصو ہانگ کانگ کے ڈیزائنر ہوریس لیم نے تیار کیا ہے۔ اس کا وزن صرف 40 گرام ہے اور فولڈ ہونے کے بعد اس کی موٹائی صرف ساڑھے چار ملی میٹر ہوتی ہے۔
اس کے لیے ہموار شیٹ کو صرف موڑنا ہوتا ہے اور وہ سہ ابعادی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس شکل کو ایک مقناطیسی فیتے سےجوڑا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے عام ماؤس کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں دائیں اور بائیں بٹن ہیں اور درمیان میں اسکرول پیڈ بھی ہے۔
چمڑے کی اوپری سطح کی بنا پر یہ مکمل طور پر واٹرپروف ہے اور اطراف میں ٹھوس پلاسٹک لگایا گیا ہے۔
ایک مرتبہ چارج ہونے پر ماؤس کی بیٹری تین ماہ تک کارآمد رہتی ہے۔ اس کی ٹریکنگ رفتار 30 انچ فی سیکنڈ ہے اور تمام بلیو ٹوتھ آلات اور کمپیوٹر کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔
ایئر زیرو ماؤس 12 رنگوں میں دستیاب ہے اور قیمت 49 ڈالر رکھی گئی ہے۔