ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دستور ایونیو پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ نومبر تو اہم ہے ہی پہلے 10 دن بھی کم نہیں، رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔ مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔
دستورایونیوپرکینٹینرلگانےوالےحالات کی سنگینی سےناواقف ہیں نومبرتواہم ہےہی پہلے10دن بھی کم نہیں۔رضاشاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکاآپ کس باغ کی مولی ہیں۔راناثناءاللہ نےاپناسیاسی مردہ خراب کرلیاہےمل بیٹھیں الیکشن کافیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔آج شام4بجےپریس کانفرس کرونگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 31, 2022
انہوں نے کہا کہ آج شام 4 بجے پریس کانفرس کرونگا۔ 4 نومبر لانگ مارچ جتنی دیر چاہے پنڈی کا مہمان ہوگا۔سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے، جس کی معطلی ختم کر کے میرے لیےراولپنڈی بھیجا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی ایف آئی اے اور پنجاب اینٹی کرپشن کو آصف خان کی اربوں روپے کرپشن کے ثبوت کے ساتھ درخواست بھیج رہا ہوں۔علاوہ ازیں حقیقی آزادی مارچ اپنے چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے جس کا آغاز کامونکی سے ہوگا اور کپتان کی قیادت میں گجرانوالہ جائے گا۔