ایک نیوز نیوز: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جانب سے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں قومی ٹیم کے وکٹ کیٌپر بلے باز محمد رضوان نے کھلاڑیوں کے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے جیت بہت ضروری ہے۔ ورلڈکپ کے دو اہم میچز میں قومی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی جو کہ ہماری ٹیم اور قوم کے لیے کافی درد والے لمحات تھے لیکن جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہوں ہم اس کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ یہ شکست ہمارے لیے بھی دردناک تھی۔ جس طرح ٹیم نے نیدر لینڈز کے خلاف فائٹ کی اللہ نے اس سے ہمیں ہمارا مومینٹم لوٹا دیا۔ حارث رؤف ، شاہین اور نسیم شاہ کی موجودگی کے باوجود ہمیں کمی محسوس ہورہی تھی لیکن وہ وسیم کی صورت اللہ نے مکمل کردی۔ وسیم دن بہ دن بہتر ہو رہا ہے۔ ہم دو میچز ہار ے لیکن وسیم کی پرفارمنس اچھی تھی جبکہ شاداب خان ہماری ٹیم کا ایک اہم ستون ہے ۔
بابر اعظم نیدر لینڈ زکے خلاف جلد آؤٹ ہوگیا لیکن وہ بڑا کھلاڑی ہے۔ امید ہے وہ بڑے میچز میں چلے گا۔ قوم سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھے اللہ پاک ہمیں کامیابی عطا فرمائے اور ہمارے لیے راستے آسان فرمائے۔
????️ Mohammad Rizwan reviews Pakistan's victory today and the team's all-round bowling performance #WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/LAsK4gHgZK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2022
واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارتی شکست کے باوجود پاکستان کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے۔بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت کے بعد صورتحال مشکل ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار گروپ میں اپ سیٹ نتائج پر ہے۔