لائبریری کو کتاب 84 سال بعد لیٹ فیس کے ساتھ واپس کی گئی

Oct 31, 2022 | 11:25 AM

ایک نیوز نیوز: کبھی آپ نے سنا کہ دادا نے لائبریری سے کتاب حاصل کی ہو اور ایک لمبے عرصے کے بعد پوتے نے واپس کی ہو۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک شخص نے 84 سال پہلے لائبریری سے لی گئی کتاب واپس جمع کروا دی۔  لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ   کتاب واپس جمع کروانے والے شخص نے دادا کی جانب سے نکلوائی گئی کتاب کو لوٹایا اوے  21.14 ڈالرز لیٹ فیس ادا کی۔

   ارلسڈن کارنیگی کمیونیٹی لائبریری  کے حکام کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پیڈی رائیورڈن نے لائبریری آ کر رچرڈ جیفریز کی ریڈ ڈیئر واپس لوٹائی، یہ کتاب 84 سال قبل پیڈی رائیورڈن کے دادا ولیم ہیریسن نے لائبریری سے نکلوائی تھی۔

رائیورڈن کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کتاب حال ہی میں فوت ہونے والی اپنی والدہ کے سامان میں ملی۔

لائبریری کے مطابق رائیورڈن نے لیٹ فیس کی مد میں 21.14 ڈالرز جمع کروائے، یہ لیٹ فیس 1938 کی فیس کے حساب سے لی گئی۔

مزیدخبریں