ایک نیوز نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی نااہل قیادت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ فوج کی بیساکھیوں کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں اور جب مطلب پورا ہوجاتا ہے تو اسے گالیاں دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈرشپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پنجاب کو مسلم لیگ ن اور خیبر پختونخواہ کو پی ٹی آئی نے تباہ کیا ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ ان جماعتوں کا ساتھ نہیں دے تو یہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہاں امیروں کیلئے رات 12 بجے بھی عدالت کھلتی ہے جبکہ غریب کو دن 12بجے بھی انصاف نہیں ملتا ہے۔
عمران خان کا رونا جائز ہے اسے اسٹیبلشمنٹ نے ڈی چوک سے اٹھا کر وزیراعظم بنایا تھا۔ عمران خان کے بنائے لنگر خانے آج ویران ہیں۔ ہم قرآن کے نظام اور نظام مصطفیٰ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے پاس شفاف قیادت موجود ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد میں ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اگر عوام نے ہمیں منتخب کیا تو نہ صرف کشمیر پالیسی سے یو ٹرن لیں گے اور نہ ہی عافیہ صدیقی کی رہائی سے پیچھے ہٹیں گے۔
جماعت اسلامی نے مینارپاکستان کے سائے تلے موجود ان نوجوانوں کے ہمراہ ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ تاریخی قرارداد کے ذریعے یہاں قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ یوتھ لیڈرز نے تحریک آزادی کے خواب اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔ pic.twitter.com/30ak2ygSsO
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) October 30, 2022
سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ جماعت اسلامی نے مینارپاکستان کے سائے تلے موجود ان نوجوانوں کے ہمراہ ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ تاریخی قرارداد کے ذریعے یہاں قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ یوتھ لیڈرز نے تحریک آزادی کے خواب اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔