پرندوں کی چہچہاہٹ دماغی صحت کےلئے مفید

Oct 31, 2022 | 10:46 AM

 ایک نیوز نیوز: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پرندوں کو دیکھنا یا ان کی چہچہاہٹ سننا موڈ کو بہتر کرتا ہے اور اس کے اثرات 8 گھنٹے تک رہتے ہیں۔

سائنٹیفک رپورٹس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین کا کہنا تھا کہ پرندے ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا افراد میں بہتری لانے مین ممد ثابت ہوتے ہیں۔

محققین نے اربن مائنڈ ایپ سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کا استعمال کیا۔ دنیا بھر سے متعدد افراد نے اپریل 2018 سے اکتوبر 2021 کے درمیان ہونے والے سروے مکمل کیے۔

شرکاء سے دن میں تین بار پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے پرندوں کو دیکھا یا سنا اور ساتھ ہی ان سے ذہنی صحت کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے۔

محققین کی ٹیم کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ جن میں ذہنی صحت کے مسائل موجود تھے ان میں پرندوں کو دیکھنے یا سننے کا تعلق ان کی ذہنی صحت کی بہتری سے تھا۔

تحقیق کے نتائج دنیا بھر کے لوگوں پر مبنی ہیں۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

کنگز کالج لندن کے ایک پروفیسر اور تحقیق کے سینئر مصنف اینڈریا میشیلی نے کہا کہ یہ تحقیق پرندوں کے لیے حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے جگہیں بنانے اور ان کی نشو نما کرنے کے متعلق شواہد مہیا کرتی ہے،اور اس کا ہماری ذہنی صحت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

   انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے لوگوں کے پرندوں کے ساتھ تجربات ہونے کے مواقع میں اضافہ ہوا بالخصوص ان لوگوں کے لیے جو ڈپریشن جیسی ذہنی کیفیت میں مبتلا تھے۔

  

مزیدخبریں