ٹوئٹر صارفین کو اب ماہانہ 20 ڈالر فیس دینا پڑے گی

Oct 31, 2022 | 10:00 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر مہینے  20 ڈالر لینے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے  ٹوئٹر ملازمین کو کہاگیا ہے کہ وہ جلد از جلد صارفین کے اکاؤنٹس کی پیڈ ویریفکیشن کے فیچر پر تیاری شروع کریں ورنہ انہیں کام سے نکال دیا جائے گا۔  ٹوئٹر ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹوئٹر بلیو ٹک اور دیگر فیچر کو  استعمال کرنے کیلئے صارفین سے پہلے مرحلے میں 5 ڈالر لے گاجبکہ اس سے بڑی سبسکرپشن پر صارفین کو بلیو ٹک دیا جائے گا جس کیلئے 20 ڈالر ادا کرنے ہونگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہوگا۔ اگر وہ سبسکرپشن نہیں لیتے تو ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائے گا۔

 اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ٹوئٹر ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فیچر متعارف کروانے کیلئے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر وہ کام مکمل نہ کرسکے تو انہیں نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ اکاؤنٹس کی تصدیق کے عمل میں بہتری لائیں گے۔

مزیدخبریں