ایک نیوز نیوز:مرحوم خاتون رپورٹر کی عمران خان کے کنٹینر کے پیچھے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ کور کرتی صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔صدف نعیم کی ایک ویڈیو ایک نیوز نیوز کو موصول ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کنٹینر کے ساتھ ساتھ بھاگ رہی ہیں۔
ان کے دائیں جانب ڈیوائیڈر ہے اور انہوں نے کمر پر بھاری بیگ بھی لٹکایا ہوا ہے وہ کنٹینر سے انتہائی قریب بھاگتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-31/news-1667191838-4810.mp4
واضح رہے کہ صدف نعیم کے شوہر نے اہلیہ کی موت کو حادثہ قرار دے کرکسی بھی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔