ایک نیوز نیوز: کراچی میں 14 سالہ بچے نے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق مطابق بچے کی خودکشی کا واقعہ کراچی کے علاقے عزیز آباد فدائی اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں والدین کی جانب سے پڑھائی کیلئے بچے پر سختی کی گئی۔ گھر سے 14 سالہ بچے کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچے کی شناخت 14 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے پڑھائی کے معاملے پر اس پر سختی کی جاتی تھی۔
اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو بیان دیا کہ بچہ سکول کے بجائے اکثر کہیں چلا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے اس پر پڑھائی کےلیے سختی کرتے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق بچے نے گھر کے کمرے میں خود کو لٹکالیا۔ جب ہم اس کمرے میں گئے تو بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔
پولیس کی جانب سےبچے کی خودکشی کے واقعے پر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔