ایک نیوز:وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو 8جون کواسلام آبادمیں جلسے کی اجازت دے دی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا پی ٹی آئی کو 39شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی گئی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا،جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نعرہ بازی کی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔
کسی قسم کہ ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کو8جون کوجلسےکی مشروط اجازت مل گئی
May 31, 2024 | 18:11 PM