ایک نیوز:ایف بی آر تاجر دوست سکیم میں تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق 30 مئی تک تاجر دوست ایپ میں 21 ہزار 870 تاجر رجسٹر ہوئے۔
ایف بی آرکےمطابق لاہور سے سب سے زیادہ 6 ہزار 706 تاجروں کی رجسٹریشن ہوئی۔ کراچی سے 5 ہزار 512 اور راولپنڈی سے 2 ہزار 742 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔
ایف بی آرکےمطابق اسلام آباد میں 1 ہزار 927 اور پشاور سے 1 ہزار 857 تاجر رجسٹرڈ ہوئے، کوئٹہ سے 1 ہزار 226 اور دیگر شہروں سے 1900 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔
ایف بی آر تاجر دوست سکیم میں تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری
May 31, 2024 | 18:07 PM