ایک نیوز:ٹوبہ ٹیک سنگھ جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا صداقت سمیت5اہلکاروں کومعطل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق رپورٹ آئی جی جیل اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ میں غیر قانونی اقدامات کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ۔آئی جی جیل خانہ پنجاب کا نوٹس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کومعطل کردیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا صداقت جیل اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرکاری ریکارڈ آؤٹ کرتا تھا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا صداقت قیدیوں کی تصاویر ان کے مخالفین پرائیویٹ لوگوں کو جیل سے بھیجتا تھا ۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے اس گھناؤنے غیر قانونی اقدام میں دیگر پانچ اہلکار بھی ملوث پائے گئے ، ڈی آئی جی جیل کامران انجم نے انکوائری کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ اہلکار گنہگار پاے گئے۔
ڈی آئی جی کامران انجم کاکہناتھاکہ جیل کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ شخص کو باہر دینا انتہائی غیر قانونی اقدام ہے ، غیر قانونی اقدام میں ملوث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئی جی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی ہیں۔
چند روز قبل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا صداقت نے معمولی جھگڑے کے جرم میں جیل آئے شہری کی تصویر ان کے مخالفین کو بھجوائی تھیں ۔ مخالفین نے شریف شہری کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی شہری نے جیل انتظامیہ پر بھاری رقم لے کر تصویر وائرل کرنے کی درخواست آئی جی جیل کو گزاری تھی ، انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر تمام اہل کاروں کے خلاف آئی جی جیل نے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دےدیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت5اہلکارمعطل
May 31, 2024 | 18:04 PM