پنجاب اورسندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنےپرپی ٹی آئی کابڑافیصلہ

May 31, 2024 | 17:50 PM

ایک نیوز:پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے وکلاء کنونشن بھی پشاور میں منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ، وکلاء کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء تنظیموں کو مدعو کیا جائے گا ، مانسہرہ اور سوات میں جلسے منعقد کیے جائیں گے ۔

 ذرائع کےمطابق احتجاجی جلسے عید الاضحی سے قبل منعقد ہوں گے ، احتجاجی جلسوں میں اپوزیشن جماعتوں کو شریک ہونے کے لیے دعوتیں دی جائیں گی ، تحریک انصاف احتجاجی جلسوں کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کرے گی ۔

مزیدخبریں