ایک نیوز: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 11 فیصد تک بڑھ گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 21 اعشاریہ 40 فیصد ہوگئی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کےمطابق رواں ہفتے 14 اشیاء مہنگی 14 سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 6 روپے 63 پیسے مہنگے ہوئے،رواں ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 3 روپے 51 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں دال ماش 10 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 2 روپے 57 پیسے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ،آلو سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 15 روپے 77 پیسے سستے ہو گئے، ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 150 روپے 69 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 34 روپے 33 پیسے سستا ہوا،رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی،ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت 36 پیسے کم ہوئی،رواں ہفتے دال مونگ ،دال مسور چاول بھی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، ایک ہفتے کے دوران مٹن،گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔