قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ،حکومت اوراپوزیشن میں اتفاق

May 31, 2024 | 17:34 PM

ایک نیوز: حکومت اور اپوزیشن بجٹ اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب پر متفق ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طےپاگیا، اپوزیشن نے کمیٹیوں کے لئے اراکین کی نامزدگیاں قومی اسمبلی کے کمیٹی ونگ کو بھجوا دیں ۔حکومتی نامزدگیاں بھی کمیٹی ونگ کو موصول ہوگئیں ۔کمیٹی ونگ پیر تک اپنی حتمی سفارشات سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دے گا۔

 ذرائع کےمطابق فارمولے کے تحت مسلم لیگ ن 12 پی ٹی آئی کو 9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی، پیپلز پارٹی کو 7 جے یو آئی کو ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی،ایم کیو ایم کو دو ق لیگ اور بی اے پی کو ایک ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی، قومی اسمبلی میں22 مخصوص نشستوں کے خالی رہنے کی وجہ سے تین قائمہ کمیٹیاں خالی رہیں گی۔
 ذرائع کےمطابق جس پارٹی کو نشستیں ملے گی، کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی، حکومت اور اپوزیشن اراکین کے نام دینے کے بعد اب چیئرمینوں کے نام پر مشاورت کررہے ہیں۔

مزیدخبریں