بجٹ کےبعدپنجاب کابینہ میں توسیع ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں رابطے

May 31, 2024 | 17:08 PM

ایک نیوز:بجٹ کےبعدپنجاب کابینہ میں توسیع کامعاملہ ،ن لیگ ،پیپلزپارٹی اوراستحکام پاکستان پارٹی کےدرمیان بیک ڈور رابطےجاری۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کی پاور شیئرنگ فارمولا کے متعلق دورکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے ، اعلیٰ سطحی کمیٹی میں پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی شامل ہیں ، صوبائی اور وفاقی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

 ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ پاور شیئرنگ فارمولا طے کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کو اعلیٰ قیادت کا گرین سگنل ملتے ہی دو وزارتیں دی جائیں گے ، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی تین وزارتیں لینے کی خواہشمند ہے، استحکام پاکستان پارٹی کو بھی ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔
 ذرائع کےمطابق استحکام پاکستان پارٹی دو وزارتیں لینے کی خواہش مند ہے، مسلم لیگ ن کی موجودہ وزراء کی کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر ردبدل امکان ہے، کارکردگی نہ دیکھانےوالے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے نئے ایم پی اے ایز کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں