ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےسمندرپارپاکستانیوں کےمسائل پرخصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کےمطابق آٹھ رکنی کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے ،وفاقی وزیر اوورسیز پا کستانی، وزیر تعلیم، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ بھی کمیٹی ارکان میں شامل جبکہ وزیر صحت، وزیر صنعت وپیداوار اور وزیر تجارت بھی ارکان میں شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفکیشن جا ری کردیا، کمیٹی تمام حکومتی ایجنسیوں کے اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹیکنل ٹریننگ کےایشوز سے متعلق سنٹرل فورم کا کردار ادا کرے گی۔ کمیٹی ٹیکنکل ٹر ینگ سے متعلق پالیسیوں کا جائزہ لے گی اور اسٹیک ہولڈرز کو در پیش مسائل کو حل کرے گی۔ کمیٹی ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کیلئے مانیٹرنگ اور ایویلو ایشن فریم ورک کی منظوری دے گی۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی ٹیکنکل ٹریننگ کے اداروں کے نصاب کیلئے رہنما اصو لوں کی منظوری دے گی۔ کمیٹی غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور ہنرمند ورکرز کے استحصال کے خاتمہ کیلئے پلان کی منظوری دے گی۔ کمیٹی بین الا قوامی شراکت داروں سے رابطے کیلئے ایکشن پلان تیار کرے گی۔