صدرمملکت آصف علی زرداری آنکھ کی سرجری کےبعدواپس پہنچ گئے

May 31, 2024 | 16:35 PM

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری یواےای میں آنکھ کی سرجری کروانےکےبعدوطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کےنجی دورےکےبعدوطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کےمطابق صدر مملکت کل رات 10 بجے واپس پاکستان پہنچے، آصف زرداری کے طیارے نے یو اے ای سے واپسی پر کراچی میں لینڈنگ کی ۔

ذرائع کےمطابق صدر تین سے چار دن کراچی میں قیام کے بعد اسلام آباد واپس آئیں گے، یو اے ای میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں