ایک نیوز:حیدرآبادمیں سلنڈردھماکہ میں چھ افرادجاں بحق اور52زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا سلنڈر دھماکے میں 52 افراد جھلس کر زخمی ہوئے اور کراچی میں چھ افراددوران علاج دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین کےمطابق پریٹ آباد میں واقعہ میں امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچی اس لیے نقصان زیادہ ہو۔
حیدرآبادسلنڈردھماکےمیں زخمیوں کوکراچی کےسول بزنس سینٹرمیں طبی امدادکےلئے شفٹ کیاگیا،جس میں سےدوبچےدوران علاج دم توڑ گئے۔ کراچی لائے گئے زخمیوں میں سے اب تک اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
ہسپتال میں زیرعلاج جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت 8 سالہ علی حسن اور 12 سالہ اذان علی کےناموں سےہوئی۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق دونوں بچے 100 فیصد جھلسے ہوئے تھے ،اس وقت 17 زخمی زیر علاج ہیں، دو افراد کراچی منتقلی کےدوران ہی جاں بحق ہوگئے تھے ۔واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے۔
50 سے زائد زخمیوں میں سے 23 زخمی سول ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کئےگئے تھے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں داخل بچوں ، زخمی بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال تک ہیں، انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔
سانحہ پریٹ آباد کے دو جاں بحق بچوں کی نماز جنازہ پریٹ آباد عید گاہ میں ادا کردی گئی،10 سالہ آیان اور 10 سالہ احمد رضا عرف اذان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔