ایک نیوز:سیکیو رٹی فورسز نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرداحمد عرف کوچی مارے گئے، جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمد عرف کوچی مارے گئے، جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا ہے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے علاقےمیں کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔