پی ٹی آئی کےجلسوں کی اجازت،عدالت نےجواب طلب کرلیا

May 31, 2024 | 15:25 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کےجلسوں کی اجازت کامعاملہ ، عدالت نےجواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق  لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی پنجاب میں جلسوں کی اجازت کے لیے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

عدالت نےفریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے ، جلسہ کرنا ہر جماعت کا آئینی حق ہے ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت تحریک انصاف کو پنجاب میں جلسے کرنے کی اجازت دے ۔ عدالت پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں