ایک نیوز:تحریک انصاف کاانتخابی نشان واپس لینےپرعدالت نےدلائل طلب کرلیے۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابدعزیزشیخ نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے اور دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرلیے ۔ عدالت نے درخواست پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے تحریک انصاف اور پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن دو کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا ۔ عام انتخابات سے پہلے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208 ،209 اور 218 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔