سعودی عرب  میں  سولر پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی 

May 31, 2024 | 14:49 PM

ویب ڈیسک:سعودی عرب نے سولر پینلز کو گھروں کے آگے لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شمسی پینلز لگانے سے قبل ان کے لیے مختص کی گئی جگہ کو اہم قرار دیا گیا ہے ۔ سعودی حکام نے شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی عائد کی جبکہ پینلز کا سائز چھت سے بڑا نہ ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔
 مقامی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پابندی اس لیے لگائی کہ تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے دوران سولر سسٹم کسی گھر پر نہ گر جائے ۔ سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ اگر ایک شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹ یا اس سے زائد ہے، تو اس صورت میں سعودی الیکٹرک کمپنی سے منظوری لینا لازم ہو گی۔ اگر سولر پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹس سے کم ہے، تو ایسے میں لائسنس کے اجرا کی ضرورت نہیں ہے۔

مزیدخبریں