لاہور میں 8مقامات پرمویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

لاہور میں 8مقامات پرمویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to set up cattle markets at 8 places in Lahore

ایک نیوز:ایم سی ایل نے 8مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  

عید الضحی کی آمد آمد ، شہر میں منڈیاں لگانے کی تیاریاں   ، تحصیل شالیمار واہگہ زون میں نیو کنگ لین ہاوسنگ سوسائٹی گنجے سندھو روڈ پر  منڈی لگے گی۔ تحصیل ماڈل ٹاون نشتر زون ایل ڈی اے سٹی کاہنہ کاچھا ڈیفنس روڈ لاہور منڈی لگے  گی۔ ماڈل ٹاون نشتر زون ہلوکی انٹرچینج  ایل ڈی اے سٹی   میں منڈی لگے گی ۔

تحصیل سٹی راوی زون سگیاں روڈ  پر منڈی لگے گی۔ تحصیل کینٹ عزیز بھٹی ٹاؤن میں برکی روڈ  پیراگون   میں منڈی سجے گی۔  سٹی تحصیل شالیمار میں شالیمار زون میں سپورٹس کمپلیکس اڈہ   رکھ چھبیل  میں مویشی منڈی قائم کی جائیگی۔ 

  تحصیل رائیونڈ علامہ اقبال ٹاون میں این ایف سی سوسائٹی ملتان روڈ پر منڈی لگے گی۔ تحصیل رائیونڈ علامہ اقبال ٹاؤن میں رائیونڈ حویلی مرکز میں منڈی  لگائی جائیگی۔