42ہزار763پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

42ہزار763پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: 42 thousand 763 Pakistani pilgrims reached Saudi Arabia for Hajj

ایک نیوز: 42ہزار763پاکستانی عازمین حج  سعودی عرب  پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق 42ہزار763پاکستانی عازمین حج اب تک 174 پروازوں سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ترجمان مذہبی امورکےمطابق آج پاکستانی عازمین حج کی بڑی تعداد خانہ کعبہ میں نماز جمعہ ادا کرے گی۔ آئندہ دس روز میں مزید 27 ہزار 342 سرکاری عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔نجی حج سکیم کے ذریعے ساڑھے 13 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے مین کنٹرول آفس مکہ نے عازمینِ حج کی سہولت کیلئے حرم میں اضافی عملہ تعینات کر دیا۔

ترجمان مذہبی امورکےمطابق سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے مدینہ منورہ میں 32 ہزار 9 سو عازمین حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی ہے موبائل ایپ پاک حج ، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اور 4 واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمین حج کی شکایات کا موثر اذالہ کیا جا رہا ہے۔ حرمین میں 2 مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹرز اور طبی عملہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے پاکستان حج مشن کے مرکزی ہسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے ، الٹراساونڈ، ای سی جی، مائنر OT، زنانہ و مردانہ وارڈ ، شعبہ دندان موجود ہیں ۔
ترجمان مذہبی امورکےمطابق عازمین حج کی سفری اور رہائشی سہولیات نیز خوراک کی فراہمی کیلئے پاکستانی سول اور یونیفارم افسران و عملہ پر مشتمل 390 معاونین کام کر رہے ہیں مذہبی امور کے 152 افسران و معاون عملہ میں کنٹرول آفس، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس ، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ ڈیپارچر سیل، مانیٹرنگ سیل، اکاونٹس و انتظامیہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں مکہ و مدینہ میں گزشتہ 22 دنوں میں 115 عازمین کرام کو تلاش کر کے انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا 718 بیگز ، پرس اور 166 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں۔
ترجمان مذہبی امورکےمطابق گزشتہ 22 دنوں میں خوراک کی 454، رہائش کی 1123 جبکہ ٹرانسپورٹ کی 264 شکایات کا ازالہ کیا گیا حرم مکی میں داخلی راستوں پر کراچی تعینات حرم گائڈز نے اب تک 21 ہزار 204 مرتبہ عازمین حج کو رہنمائی فراہم کی۔