مویشی منڈیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے  کی ہدایات جاری 

May 31, 2024 | 12:51 PM

ایک نیوز:عیدالاضحی ٰکی مناسبت سے پی ڈی ایم اے نے مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کر دیں  ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی  ڈی ایم اے  کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے منڈیوں میں جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی  بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ منڈیوں میں عارضی شیڈز کے قیام کو بھی یقینی  بنایا جائے، منڈیوں کے مقامات پر ہیلتھ سنٹرز کے قیام کو  بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مویشیوں کیلئے ویٹرنری ہیلتھ سنٹرز بھی قائم کیے جائیں   گے۔  

پی ڈی ایم اے   نے جون میں بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کے امکانات  ظاہر کیے ہیں،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے گرمی اور ہیٹ ویو سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ منڈیوں میں مویشی بیچنے اور خریدنے والے احتیاطی تدابیر اختیار  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں