ایک نیوز: ہیٹ ویو، ہیٹ سٹروک اور سن برن سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق لاہو رمیں گرمی کی شدت برقرار ہے، شہری پانی کی کمی کے باعث گردوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ گرمی کے باعث کے شہریوں کی بڑی تعداد فلو نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا شہر میں پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے بدستور مریض سامنے آ رہے ہیں ۔
شہر کے ہسپتالوں میں، پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض بری تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ میو ہسپتال، جناح ہسپتال ،جنرل ،سروسز اور گنگارام ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں ۔ میو ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں میں گیسٹرو، ہیضہ، ہیٹ سٹروک ،نزلہ ،زکام کے 270 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔میو ہسپتال میں 80 جناح ہسپتال میں 65 سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں 60 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں گنگارام ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں بھی سے مریض رپورٹ ہوئے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں پیلا یرقان اور ٹائیفائڈ کے مریض میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔ گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں بھی تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ غیر معیاری مشروبات، اور گندا پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیلا یرقان کا سببب بن رہے ہیں۔
طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو پانی ابال کر پینے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔