ایک نیوز:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ تک پہچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار500 میگاواٹ ہے۔۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 884 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 690 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 950 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے188، بگاس سے 123اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 333 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔