آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بہراموف کی ملاقات 

May 31, 2024 | 11:15 AM

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجا ن کے وزیرخارجہ جیہون بہراموف  نے ملاقات   کی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ  نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے آذربائیجان کو دفاع اور سلامتی کے شعبے میں جامع تعاون کا یقین دلایا ۔  آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی مثالی جرات و بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔  

آئی ایس پی آر  کے مطابق   آذربائیجان کے وزیر خارجہ  کی جانب سے اپنے ملک کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر  کیااور  علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔ 

مزیدخبریں