ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کیلئے بڑا فیصلہ، 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافہ کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے رجیکٹ کرتے ہوئے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تقریبا 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔ بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔ پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔