سوات: مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

May 31, 2024 | 10:47 AM

 ایک نیوز: مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ مالم جبہ رانگاہ کےقریب پیش آیا جہاں کوسٹر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں    7افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے دستے ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں