خاور مانیکا پر تشدد کا معاملہ، پی ٹی آئی وکلا نے عدالت سے رجوع کرلیا

May 31, 2024 | 10:33 AM

ایک نیوز: پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے کا معاملہ ، بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔  

تفصیلات کے مطابق بشری ٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل وکلاء چوہدری ظہیر خالد یوسف سردار مصروف کے ہمراہ انسداد دہشتگری عدالت میں پیش  ہوئے۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری انسداد دہشتگری عدالت میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔   عدالت نے عثمان گل کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ 

عثمان ریاض گل کی  عبوری ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی۔ نعیم حیدر پنجوتھہ علی اعجاز بٹر زاہد ڈار اور مرزا عاصم بیگ کی عبوری ضمانت گزشتہ روز منظور ہو چکی ۔   عدالت نے 12 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔  

مزیدخبریں