چینی صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریںگے، وزیراعظم  

حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ، وزیراعظم
کیپشن: Government will provide all possible facilities to Chinese industrialists and investors, Prime Minister

حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ، وزیراعظم  

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت چینی صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم کی زیر صدارت  دورہ چین کے حوالے سے اجلاس ہوا۔  ۔ شہباز شریف نے دونوں ملکوں کی نتیجہ خیز بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے ۔ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔ 

پاکستان سے صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین کے شہر شینزین جائے گا ، یہ وفد چینی کاروباری برادری سے ملاقاتیں اور پاکستان چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا ۔  

وزیراعظم  نے چین میں تعینات پاکستانی سفیر کو پاکستانی کاروباری وفد کو   ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت   ہے۔