ایک نیوز :قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے خفیہ ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا قطر کے وزیر اعظم نے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران طالبان کے سپریم لیڈر سے مبینہ طور پر خفیہ ملاقات کی ہے، اس ملاقات کو دوحہ کے لیے سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اس ماہ کے شروع میں قندھار میٹنگ کے دوران ہیبت اللہ اخونزادہ پر زور دیا کہ وہ بیرونی دنیا کے ساتھ تناؤ کو کم کریں، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ طالبان رہنما کا کسی اعلیٰ سطحی غیر ملکی عہدیدار سے روبرو رابطہ ہے۔
قطری وزیراعظم نے طالبان عہدیدار سے خواتین کی ملازمت اور تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا، خاص طور پر اقوام متحدہ کی تنظیموں اور دیگر انسانی ہمدردی کے اداروں کے لیے ان کے کام کرنے پر پابندی بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیبت اللہ نے خواتین کے بارے میں سخت قوانین سے ہٹنے کی طرف کسی قسم کی جھکاؤ نہیں دکھایا، تاہم قطری وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی تنہائی کو توڑنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے مزید کھلے انداز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قطری وزیراعظم کی ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے خفیہ ملاقات
May 31, 2023 | 23:50 PM