شاہ محمود قریشی ڈٹ گئے،پارٹی چھوڑنے سے انکار ،سابق رہنماؤں کو مایوسی کاسامنا

May 31, 2023 | 22:08 PM

ایک نیوز :وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی ڈٹ گئے،پارٹی چھوڑنے سے صاف انکار کردیا۔ اڈیالہ جیل میں سابق پی ٹی آئی ارکان نے ملاقات کرکے پارٹی چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے ۔

 راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود سے ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، عامرکیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی چھوڑنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی۔

 دوسری جانب  شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کے شاہ محمود سے ملاقات پر تاثر کی تردید کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔

حماد اظہر  نے کہا کہ میں چیئرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار، اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔

مزیدخبریں