ایک نیوز :سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کوق لیگ میں شمولیت کی دعوت دی مگر انہوں نے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق شجاعت حسین سےسابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس نے ملاقات کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس نے چودھری شجاعت حسین کی ق لیگ میں شمولیت کی دعوت پرمعذرت کرلی۔
دونوں راہنماؤں کا پاکستان اور قوم کے لیے اکٹھے چلنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیف آرگنائزر چوہدری سرور ،جنرل سیکرٹری شافع حسین بھی شریک تھے ۔