کھاد پر سبسڈی براہ راست کسانوں تک پہنچائی جائے،شہبازشریف

May 31, 2023 | 21:18 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ کھاد پر سبسڈی براہ راست کسانوں تک پہنچائی جائے گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا زرعی شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز  پراجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کے بغیر ممکن نہیں۔رواں سال گندم کی تاریخی پیداوار موجودہ حکومت کے کسان پیکیج کی بدولت ممکن ہوئی۔کھاد پر سبسڈی براہ راست کسانوں تک پہنچائی جائے۔ معیاری بیج کی فراہمی، جدید مشینری، ایکسٹینشن سروسز اور زرعی تحقیق کیلئے وسائل بجٹ میں مختص کئے جائیں گے.

 شہبازشریف کاکہنا تھا کہ زرعی اصلاحات پر سیاست سے ہٹ کر مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات ضروری ہیں۔زرعی ٹیوب ویلز کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے بجٹ میں عملی اقدامات شامل کئے جائیں. 

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ہمارے بنائے گئے زرعی تحقیقی اداروں کو دانستہ طور پر تباہ کیا. ایگری کلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے.رواں سال ہم نے گندم، کپاس اور کماد کی بہترین امدادی قیمت سے کسان کی خوشحالی یقینی بنائی. حکومت دیہی معیشت کو بہتر بنا کر پیداوار کی ویلیو ایڈیشن یقینی بنائے گی.دیہات میں پھلوں کی پراسیسنگ اور پلپنگ کیلئے چھوٹے پلانٹ لگائے جائیں.

مزیدخبریں