جلاؤ گھیرا ؤ کا کیس ،پی ٹی آئی رہنمااسلم اقبال کابھتیجاحمزہ گرفتار 

جلاؤ گھیرا ؤ کا کیس ،پی ٹی آئی رہنماسلم اقبال کابھتیجاحمزہ گرفتار 
کیپشن: Arson case, PTI leader Salim Iqbal's nephew Hamza arrested

ایک نیوز :جلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑکے مقدمہ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات میں نامزد اسلم اقبال کے گرد گھیراتنگ کرلیا۔پولیس نے بھتیجے حمزہ کوبھی گرفتار کرلیا۔

  پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال کے بھتیجےحمزہ کی لوکیشن نو مئی کو جناح ہاؤس پر آئی ،اس کے موبائل سے جوئے کی بک کا ریکارڈ بھی ملا۔میاں حمزہ اور میاں اکرم کی نشاندہی پر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤگھیرائو شروع کردیا۔
اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نےسول اور عسکری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، جن کیخلاف انسداد دہشت گردی، آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔