جعلی افسربن کرشہری کولوٹنےوالانوسربازگرفتار

May 31, 2023 | 19:50 PM

ایک نیوز :راولپنڈی سے ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نےجعلی افسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی سے ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کے مطابق ملزم محمد نعمان نے پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے ہتھیائے۔ملزم خود کو حساس ادارے کا جعلی  افسر ظاہر کرکے شہریوں سے رابطہ کرتا تھا۔ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دھوکہ دہی سے شہریوں سے 28 لاکھ روپے بٹورے۔موبائل فونز، غیر قانونی سمز، لیپ ٹاپ، مختلف اداروں کے جعلی سروس کارڈز برآمد کر لئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے یونیفارم میں لے گئی تصاویر بھی برآمد کرلی گئیں۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں