بابر اعظم  کا ہارورڈ یونیورسٹی کےپروگرام میں اردو میں خطاب 

May 31, 2023 | 19:02 PM

ایک نیوز : کپتان بابر اعظم نے دورہ امریکا میں قومی زبان سے عملی محبت کا ثبوت د یتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام سےاردو میں خطاب کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہنا تھا کہ اس پروگرام کے لیے بہت پُرجوش ہوں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔ہم عمر میں اپنے چھوٹے اور بڑے دونوں سے سیکھتے ہیں کیونکہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔ نوجوان خود پر یقین رکھیں اور سیدھے راستے پر چلیں کیونکہ ہم آج کل کسی اور طرف جاتے جا رہے ہیں، بڑے لوگوں کے دیے مشوروں پر سوچنا اور سمجھنا چاہیے۔

 واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان امریکی ریاست میسیچوسٹس کے شہر بوسٹن میں موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے کیمپس میں31 مئی سے 3 جون تک منعقد ہونے والے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔


 

مزیدخبریں