ایک نیوز :بالی ووڈ نگری کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے انتہائی کم وقت میں 26 کلو وزن کم کر لیا۔
رندیپ جلد بھارتی سیاستدان ویر سرکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔پروڈیوسر نے بتایا کہ جب رندیپ کو یہ فلم آفر کی گئی اس وقت ان کا وزن 86 کلوگرام تھا تاہم اداکار کو فلم دینے کیلئے کم سے کم وقت میں وزن کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ رندیپ ہودا نے فلم کیلئے 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کر کے انہیں بھی حیران کر دیا۔ اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے رندیپ نے 4 ماہ تک روزانہ صرف ایک کھجور اور 1 گلاس دودھ پیا اور وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ رندیپ ہودا خود ہی اس فلم کے ہدایتکار اور شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔