آڈیولیکس انکوائری،جوڈیشل کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

May 31, 2023 | 17:39 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ میں  جسٹس فائز عیسی ،اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں بطور رکن انکوائری کمیشن ریاض حنیف راہی نے جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس نعیم افغان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی۔

درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن کو کارروئی سے روکا تھا۔عدالتی حکم امتناع کے باوجود کمیشن نے ایک گھنٹے سے زائد کارروائی جاری رکھی۔تینوں جج صاحبان خود بھی عدلیہ کا  حصہ ہیں۔کمیشن میں کارروائی کرتے ہوئے ججز کی جج کی حیثیت نہیں ہوتی۔انکوائری کمیشن کی کارروائی تمام اخبارات میں شائع کی گئی۔ انکوائری کمیشن نے کاروائی کو پریس بریفنگ کے انداز چلایا۔کمیشن نے کارروئی کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات پر سوالات اٹھائے۔

مزیدخبریں