ایک نیوز :ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کےاعدا دو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔قیمت 285 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 47 پیسے ہو گئی۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 311 روپے کے قریب پہنچ چکی۔اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً 26 روپے کا فرق دیکھا جا رہا ہے۔