ایک نیوز: مدھو بالا کی بلڈ رپورٹ لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹیرینری اینیملز اینڈ سائنسز سے جاری ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی زو کی انتظامیہ کو مدھو بالا کی بلڈ رپورٹ موصول ہو گئی،مدھو بالا کی رپورٹ میں بلڈ پیراسائٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،مدھو بالا کو بھی نور جہاں ہتھنی والا مرض لاحق ہے۔ڈائریکٹر زو نے بھی مدھو بالا میں بلڈ پیراسائٹ بیماری کی تصدیق کر دی۔
ڈائریکٹر زو کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق مدھو بالا کا مرض قابل علاج ہے، 2ہفتے مدھو بالا کا ٹریٹمنٹ چلے گا،مدھو بالا ہتھنی کا علاج زو کے ویٹنیری ڈاکٹرز کریں گے،زو انتظامیہ کی معاونت کے لئے فور پاوز کا نمائندہ کل اسلام آباد سے کراچی پہنچے گا۔