ایک نیوز: 9 مئی کو جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کے وقت لاہور کا کونسا پولیس افسر اسوقت کہاں موجود تھا تفصیلی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کے وقت پولیس افسر کہاں موجود تھے؟ پولیس نے تفصیلی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کی تصاویر جاری کر دی گئی ہے۔کمانڈر ، افسران اور فورس کی نو مئی کو موومنٹ کی سرویلنس سیف سٹی کیمروں سے کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین 3 بجے لبرٹی چوک پہنچے ، پولیس ریسپانس 3 بج کر 7 منٹ پر ہوا ۔پولیس لائن سے نفری 3بج کر 2 منٹ سے 3 بج کر 51 منٹ تک نکلتی رہی ۔3بج کر 30 منٹ پر واٹر کینن پولیس لائن سے نکال دی گئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس زمان پارک مشتعل مظاہرین کو 4 بچ کر 34 منٹ سے 5 بجے تک منتشر کرتی رہی، پولیس لائن سے کینٹ حساس تنصیبات کے لیے مزید نفری 4 بج کر 6 منٹ سے 4 بج کر 28 منٹ تک نکلتی رہی ۔ایس پی کینٹ 18 اہلکاروں کا سامنا مشتعل افراد سے شیرپاؤ چیک پوسٹ پر 5 بجے ہوا ۔ایس پی کینٹ و اہلکار زخمی ہوئے ، مشتعل ہجوم 5 بج کر 15 منٹ پر جناح ہاؤس پہنچ گیا۔ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی آپریشن ، ایس پی سول لائن ، ایس پی سٹی 5 بج کر 24 منٹ پر روانہ ہوئے ۔سی سی پی او لاہور 5 بج کر 37 منٹ پر میاں میر پل پر موجود تھے۔5 بج کر 45 منٹ پر کمانڈر لاہور پولیس جناح ہاؤس کے سامنے شرپسندوں کو منتشر کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جناح ہاؤس کے اندر 250 باہر 35 سو مشتعل افراد موجود تھے۔6 بج کر 27 منٹ سے رات 2 بج 43 منٹ تک شرپسند لبرٹی و عسکری کے گرد جمع رہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن رات گئے تک نفری کے ہمراہ لبرٹی پوائنٹ پر موجود رہے۔